• صارفین کی تعداد :
  • 950
  • 1/15/2011
  • تاريخ :

پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیشن کا چھٹا اجلاس

پاک ایران کا پرچم

پاکستان اور ایران کے مشترکہ تجارتی کمیشن کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، اس میں باہمی تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

ابنا: وفاقی وزرات تجارت میں ہونے والے مشترکہ تجارتی کمیشن کے اجلاس میں وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم اور ان کے ایرانی ہم منصب مہدی غضنفری شریک ہیں ، اجلاس میں دونوں ممالک کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافے ، زراعت کے شعبے میں باہمی سرمایہ کاری کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے پر غور کیا جارہا ہے ، اس کے ساتھ ترجیحی بنیادوں کے تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کو تیز کرنے اور آزادنہ تجارتی معاہدے کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے زائد ہے اور وزارت تجارت کے حکام کے مطابق اس میں قابل قدر اضافے کی گنجائش موجود ہے۔