• صارفین کی تعداد :
  • 820
  • 1/8/2011
  • تاريخ :

صہیونی ریاست نے امدادی کارواں روک لیا

 امدادی کارواں

صہیونی ریاست نے ایشین امدادی کارواں کو بین الاقوامی سمندر میں روک لیا ہے۔

انبا: دمشق سے ہمارے نمایندے کی رپورٹ کے مطابق اس کارواں کے کوآرڈی نیٹر شیخ یوسف عباس نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے ایشین امدادی کاروان کو مصر کی العریش بندرگاہ سے ستر کلومیٹرکے فاصلے پرروک لیا ہے۔ یوسف عباس نے بتایا کہ صہیونی فوجی ایشین امدادی کارواں کے جہازوں میں زبردستی چڑھ آئے اور انہوں نے جہازوں کی تلاشی لینے کےبعد اب تک اسے العریش بندرگاہ جانےکی اجازت نہیں دی ہے۔ غزہ کے لئے ایشین امدادی کارواں تین سوٹن امدادی سامان لیکر غزہ جارہا ہے۔ یادرہے صہیونی ریاست نے مئی دوہزار دس کو آزادی کاروان پر وحشیانہ حملہ کیا تھا جسمیں نو امدادی کارکن شہید ہوگئے تھے۔ صہیونی ریاست نے دوہزار سات سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے.