• صارفین کی تعداد :
  • 909
  • 1/1/2011
  • تاريخ :

چین : پکاسو اور مشہور مصوروں کے فن پاروں کی نمائش

مصوری
چین میں پہلی بار جدید اور انیسویں صدی کے فن پارے نیلامی کے لیے پیش کر دیے گئے۔ ان فن پاروں میں معروف مصور پکاسو کی تخلیقات بھی شامل ہیں۔

 یہ فن پارے دارالحکومت بیجنگ کے سود بیز ہاس میں رکھے گئے ہیں۔ پکاسو، مونٹ، رینائر اور دیگاس جیسے مشہور مصوروں کے 21 فن پارے شائقین آرٹ کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔ کچھ فن پارے ایسے بھی ہیں جن کی قیمت بیس لاکھ سے ڈھائی کروڑ ڈالر تک ہے۔ ان کی خصوصی نیلامی ہانگ کانگ میں 26 سے 28 نومبر تک ہوگی۔ بیجنگ کی نمائش میں جواہرات کے علاوہ  35 قیراط کے ہیروں کی جوڑی بھی نیلامی کے لیے رکھی گئی ہے جس کی قیمت ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہے۔