• صارفین کی تعداد :
  • 1022
  • 12/25/2010
  • تاريخ :

شیعہ آبادیوں پر چھاپے،11بے گناہ شیعہ نوجوان اغوا

کراچی

کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مار کر 9 سے زائد شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو زیر حراست لیتے ہوئے لا پتہ (اغوا ) کر دیاہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ آبادیوں اور مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، ملیر اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 9سے زائد شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو بلا جواز زیر حراست لیتے ہوئے نامعلوم مقامات پر پہنچا دیا ہے اور ان کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گرفتار کئے گئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں میں سے دو نوجوانوں میثم اور کمیل کو پولیس حکام نے پیش کردیا ہے تاہم تاحال 9 سے زائد بے گناہ شیعہ نوجوان لاپتہ ہیں۔

گرفتار کئے گئے دو شیعہ نوجوانوں میثم اور کمیل کے اہل خانہ نے پولیس حکام کی اس گھناؤنی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے جو اسلحہ اور الزامات دونوں نوجوانوں پر عائد کئے ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں جبکہ گرفتاری کے وقت گھر سے کسی بھی قسم کا اسلحہ اور مواد برآمد نہیں ہوا تھا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی گھناؤنی کاروائیوں کے نتیجے میں 9سے زائد شیعہ نوجوانوں کے اغوا کے بعد ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ شیعہ تنظیموں نے اس قسم کی کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ،واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے دو شیعہ نوجوانوں کا تعلق نہ تو کسی تنظیم سے ہے اور نہ ہی کسی ادارے سے ہے۔