• صارفین کی تعداد :
  • 1188
  • 12/25/2010
  • تاريخ :

عزاداران امام حسین (ع) کےخلاف بے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں

علامہ ناصر عباس جعفری

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عزاداران مولا حسین (ع) کے خلاف بلا جواز درج کیے جانے والے مقدمات خارج کیے جائیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر راہنماﺅں نے پنڈ دادن خان اور ساہیوال (سرگودھا) میں عاشورہ کے روز ہونے والی علم مبارک کی بے حرمتی اور عزاداران مولا حسین (ع) کے خلاف توہین رسالت (ص) ایکٹ کے تحت بے بنیاد مقدمات کے اندارج پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علم پاک کی بے حرمتی کے مرتکب عناصر کے  خلاف سخت  ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور عزاداران مولا حسین (ع) کے خلاف بلا جواز درج کیے جانے والے مقدمات خارج کیے جائیں۔