• صارفین کی تعداد :
  • 1082
  • 12/25/2010
  • تاريخ :

امام حسین (ع) کا موقف آج بھی پوری رعنائیوں کے ساتھ رقم ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی

معروف شیعہ عالم دین اور اسلامی تحرک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ امام حسین(ع) کا موقف آج بھی پوری رعنائیوں کے ساتھ رقم ہے

ابنا: ان کاکہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کے اہداف و مقاصد واضح فرمائے تھے موصولہ رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ عالم دین اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف ماتمی انجمنوں، تنظیموں اور عزاداروں کے وفد سے ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاح کا سوال بذات خود اس بات کی دلالت کرتا ہے کہ فساد موجود ہے، انتشار و افتراق برپا ہے اور بگاڑ کی کیفیت ہے، لہذٰا ان برائیوں کے خاتمے اور اصلاح کی ضرورت ہے۔

علامہ ساجد علی نقوی کاکہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے خطبات میں اپنا موقف واضح کرنے کے لئے کئی مرتبہ اس دور کی صورتحال، کیفیت اور حالات کی نقشہ کشی اور منظر کشی فرمائی۔

ان کاکہنا تھا کہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے ان ارشادات نے واضح کر دیا کہ آپ علیہ السلام کی جدوجہد کا مقصد، آپ کا قیام، آپ علیہ السلام کی شہادت اور پھر آپ علیہ السلام کے خانوادے کے پا بہ زنجیر طویل سفر کا مقصد ذات، مفادات، شہرت، دولت یا فقط حکومت یا نمود و نمائش نہیں بلکہ مقصد صرف اور صرف اصلاح امت، تھا۔

شیعہ رہنما کاکہنا تھا کہ تعلیمات و سیرت امام حسین علیہ السلام کی روشنی میں اصلاح کا سلسلہ ماضی میں بھی جاری رہاہے اور اب بھی جاری و ساری ہے انھوں نے کہا کہ تمام انفرادی، اجتماعی، معاشرتی اور سیاسی و سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اصلاح امت کا بنیادی فریضہ انجام دیا جائے، اور اس جدوجہد میں اگر پیروان سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑے تو دریغ نہ کریں۔