• صارفین کی تعداد :
  • 1026
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

کرنل قذافی پر لبنان میں مقدمہ کی سماعت کی جائے گی

امام موسی صدر

لبنان کی عدلیہ کی سپریم کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان کے ممتاز عالم دین امام موسی صدر کو اغوا کرنے کے سلسلے میں لیبیا کے صدر معمر قذافی اور اس کے معاونین پر 4 مارچ 2011 کو مقدمہ کی سماعت کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی عدلیہ کی سپریم کونسل کے سربراہ غالب غانم نے کہا ہے کہ لبنان کے ممتاز عالم دین امام موسی صدر کو اغوا کرنے کے سلسلے میں لیبیا کے صدر معمر قذافی اور اس کے معاونین پر 4 مارچ 2011 کومقدمہ کی سماعت کی جائے گی۔ لبنان کی عدالت کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق قذافی اور اس کے معاونین پر 4 مارچ 2011 کو ایسے افراد کے عنوان سے مقدم کی سماعت کی جائے گی جو عدالت سے فرار ہوئے ہیں 32 سال قبل لبنان کے ممتاز عالم دین نے لیبیا کا سفر کیا تھا اور وہاں سے جب وہ اٹلی روانہ ہو رہے تھے تو انھیں اغوا کرلیا گیا تھا شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ امام موسی صدر اٹلی جانے والے جہاز میں نہیں بیٹھ سکے اور انھیں پہلے ہی اغوا کرلیا گیا شیخ محمد یعقوب اور عباس بدرالدین اس سفر میں  امام موسی صدر کے ہمراہ تھے کچھ عرصہ قبل امام موسی صدر کے فرزند نے اعلان کیا تھا کہ امام موسی صدر لیبیا میں زندہ ہیں ۔