• صارفین کی تعداد :
  • 885
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

عزاداروں پر وہابیوں کا حملہ

مدینہ منورہ
مدینہ منورہ میں وہابیوں نے عزاداران امام مظلوم کو زد وکوب کیا ہے۔ راصد ویب سائٹ کے مطابق قباءمحلے میں جب شیعہ مسلماں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزاداری میں مشغول تھے وہابی ٹولوں نے ان پرپتھروں اور لاٹھیوں سےحملے کئے۔

وہابیوں کےحملے میں اھل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقیدتمندوں کے اموال کو نقصان پہنچا۔ یادرہے گذشتہ اپریل میں بھی وہابی انتھا پسندوں نے قبا پر حملہ کرکے تین شیعہ مسلمانوں کو زخمی کر دیا تھا۔ اس سال سعودی عرب کے مختلف شہروں میں لاکھوں شیعہ مسلمانوں نے عزاداری کی۔ قابل ذکرہے سعودی عرب میں وہابی انتھا پسندوں کے ہاتھوں جو ہرادارے میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں شیعہ مسلمانوں کےحقوق پامال ہو رہے ہیں اور انہیں عزاداری اور نماز جماعت قائم کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

 

اردو ریڈیو تہران