• صارفین کی تعداد :
  • 992
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

ایشین امدادی کارواں ترکی پہنچا

ایشین امدادی کارواں
غزہ کے لئے ایشین امدادی کاروان آج ترکی پہنچا ہے۔ یہ کاروان ہندوستان سے چلا ہے اور ایران ہوتاہوا ترکی پہنچا ہے اس کاروان میں مختلف مذاھب اور فرقوں کے امدادی کارکن شامل ہیں۔

 ایران میں یہ کارواں جس جس شہر سے گذرا اس شہر کے عوام نے اس کا پرتپاک استقبال کیا اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ایشین امدادی کاروان آج ترکی کے شہر دیار بکر پہنچا ہےجہاں ہزاروں افراد نے اس کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ ترک عوام نے اعلان کیا ہےکہ جب تک غزہ کامحاصرہ ٹوٹ نہیں جاتا وہ امدادی کاروانوں کی حمایت کرتے رہیں گے ۔ ایشین امدادی کاروان ترکی سے شام اور شام سے مصر کے راستے غزہ جائے گا۔

 

اردو ریڈیو تہران