• صارفین کی تعداد :
  • 1012
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

صحافیوں کے لئے پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک بن گیا

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم نے کہاہے کہ پاکستان صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک جگہ ہے جہاں ایک سال میں فرائض کے انجام دہی کے دوران 8 صحافیوں کو قتل کردیا گیا۔

ابنا: صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے اپنی تازہ ترین پریس ریلیز میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک جگہ بن چکا ہے۔

2010 میں دنیا بھر میں42 صحافی مارے گئے، جن میں سے 8 صحافیوں کو پاکستان میں قتل کردیا گیا۔ یہ بات تنظیم نے سال کے آخر میں کیے جانے والے جائزے میں بتائی۔

صحافیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے خطرناک ملک عراق تھا جہاں پاکستان کے مقابلے میں50 فیصد کم یعنی 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ تین ہلاکتوں کے ساتھ ہونڈوراس تیسرے نمبر پر رہا۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس2010 کے دوران مارے جانے والے 28 ایسے صحافیوں کی موت کی تحقیقات بھی کررہی ہے جنہیں مشکوک حالات میں ہلاک کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی تنظیم کے مطابق صحافیوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں حکومت کی جانب سے میڈیا کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات میں ناکامی کے باعث ہیں۔