• صارفین کی تعداد :
  • 836
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی سرمایہ کاری میں 28%کمی

پاکستان

غیریقینی سیاسی صورت حال اور امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ملک میں مجموعی غیرملکی سرمایاکاری میں 28  فی صد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ابنا: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال جولائی تا نومبر 2010۔74 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی مجموعی غیرملکی سرمایاکاری ہوئی۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں1 ارب4  کروڑ 17 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایاکاری آئی تھی۔

اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایاکاری21.5 فی صد کمی کے بعد57 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاری 44.2 فی صد کمی کے بعد17 کروڑ 74 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، غیرملکی سرمایاکاری میں کمی کی وجہ غیریقینی سیاسی صورت حال اور امن و امان کی خراب صورت حال ہے۔