• صارفین کی تعداد :
  • 1131
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

افغان جنگ میں کامیابی کے امکانات محدود ہیں

افغانستان

16امریکی خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق امریکا اور نیٹو کیلئے افغانستان جنگ میں کامیابی کے امکانات محدود ہیں۔

ابنا: امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز‘ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما افغانستان کیلئے امریکی حکمت عملی کا جائزہ پیش کریں گے جس میں وہ نو سالہ جنگ میں پیش رفت کا دعویٰ کریں گے۔ دو نئی انٹیلی جنس رپورٹس نے مزید منفی تاثر پیش کیا ہے جن میں کہا گیاہے کہ افغانستان کی سرحد کے ساتھ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف جب تک پاکستان کارروائی نہیں کرتا اس جنگ میں کامیابی کے امکانات بہت محدود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے متعلق دو مختلف خفیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور نیٹو اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے کیو نکہ پاکستان قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کیلئے تیار نہیں۔ امریکی فوجی جنرلوں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند افغانستان اور پاکستان کے آرپارآزادانہ نقل و حرکت کرتے ہیں۔ امریکا کی 16خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ نیشنل انٹیلی جنس اسٹیمیٹ نامی اس رپورٹ کو سینیٹ اور ہاوٴس آف انٹیلی جنس کمیٹی میں پیش کیا گیا۔ تاہم اس رپورٹ کی فوج نے مخالفت کی ہے۔