• صارفین کی تعداد :
  • 720
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

موبائل نیٹ ورک آلودہ ہے حزب اللہ

حزب الله
حزب اللہ لبنان نے موبائل فون نیٹ ورکس کی عدم سکیورٹی کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ لبنان کے مواصلاتی نیٹ ورکس میں صیہونی حکومت کی دراندازی کے بعد حزب اللہ نے سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر عوام کو موبائل فون استعمال کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

بہت سے شہریوں نے کہا ہے کہ ان کے موبائل فون صحیح کام نہیں کر رہے ہیں۔ یاد رہے دو ہزار چھے میں صیہونی حکومت نے لبنان کے مواصلاتی نیٹ ورک میں دراندازی کرکے لبنانی شہریوں کو ٹیلیفون کرکے انہیں گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرتی تھی تاکہ وہ ان علاقوں پر بمباری کر سکے۔ یاد رہے تینتیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست فاش ہوئي تھی اور اس کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم ٹوٹ گيا تھا ۔

 

اردو ریڈیو تہران