• صارفین کی تعداد :
  • 751
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

کشمیر میں جلوس عاشور پر پابندی

عاشوره
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت نے عاشور کے جلوس پر پابندی لگادی ہے اور جلوس کو روکنے کے لئے کرفیو بھی لگا دیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے آج سری نگر کے مختلف علاقوں میں کرفیو نا‌فذ کردیا گيا ہے۔ یاد رہے ہندوستانی حکومت نے انیس سو نوے کی دھائي سے کشیمر میں محرم کے جلوسوں پرپابندی لگا دی ہے ۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہےکہ شہرمیں امن و امان رکھنے کی غرض سے جلوسوں پر پابندی لگائي گئی ہے۔ پولیس نے شہر میں پانچ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

 

 

اردو ریڈیو تہران