• صارفین کی تعداد :
  • 774
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

بنگلہ دیش میں کپڑا مل میں آگ ، پچیس ہلاک

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں ایک کپڑا مل میں آگ لگنے سے پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے آشولیہ میں واقع ایک کپڑا مل میں آگ لگ گئي جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ آگ منگل کے روز دوپہر کے وقت لگي جس سے دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دیگر افراد نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ تین گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ آگ بجھانے والے عملے کے افسروں نے بتایا کہ عمارت کی دسویں منزل سے آگ لگنی شروع ہوئي اور یہ کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ڈھاکہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ عمارت میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے فوج کی مدد لی گئی۔

 

اردو ریڈیو تہران