• صارفین کی تعداد :
  • 658
  • 12/18/2010
  • تاريخ :

حزب اللہ ہم کامیاب ہیں

سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ دشمن پر حتمی کامیابی نزدیک ہے۔ فارس نیوز کے مطابق سید حسن نصراللہ نے مجلس سید الشہدا علیہ السلام میں کہا کہ ہم نے دشمن کے بہت سےخطروں اور دھمکیوں کو سرکرلیا ہے اور ہم واقعہ کربلا سے سبق لیتے ہوئے اپنی راہ کو جاری رکھیں گے اور دشمن پر کامیاب ہونے کا عزم مستحکم رکھتےہیں۔ ادھر حزب اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہر ملک کی طرح پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق ہے۔ اور یہ حق کسی کو حاصل نہیں ہے کہ ایران سے اس کفےایٹمی حقوق سلب کرے۔ حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ محمد یزبک نے ایرانی ایٹمی سائنس دانوں پر قاتلانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ ان اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے چاہتی ہےکہ وہ ان اقدامات کے مقابل خاموش نہ رہے۔

 

اردو ریڈیو تہران