• صارفین کی تعداد :
  • 909
  • 12/11/2010
  • تاريخ :

ونزوئلا کے صدر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے اپنا دفتر خالی کردیا ہے

ہوگو چاوز

ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے اپنا دفتر سیلاب سے متاثرہ افراد کے رہنے کے لئے خالی کردیا ہے اور خود ایک خیمہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے اپنا دفتر سیلاب سے متاثرہ افراد کے رہنے کے لئے خالی کردیا ہے اور خود ایک خیمہ میں منتقل ہوگئے ہیں۔

صدر ہوگو شاویز نے کراکس میں واقع صدارتی محل میرافلوز کے قریب سیلاب متاثرین کے ایک ریلیف کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ’میں خیمہ میں منتقل ہو رہا ہوں اور متاثرین کے کچھ بستر میرے دفتر میں لگا دیے جائیں۔ شاویز نے کہا کہ وہ ٹینٹ صدارتی محل کے باغ میں لگادیا جائے جو قذافی نے دیا ہے اور صدارتی محل کے دروازے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے کھول دیئے جائيں۔ ونزوئلا کے رہنما ملک میں آنے والے سیلاب کے بعد ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے جمعہ کے روز کراکس کا دورہ کیا اور وہاں تباہ ہونے والے مکانات کی از سرِ نو تعیمر کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں آنے والے حالیہ سیلاب کے بعد پچیس خاندان اپنے گھر کھونے کے بعد پہلے ہی صدارتی محل میں رہائش پذیر ہیں۔ ونزوئلا میں آنے والے حالیہ سیلاب نے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔