• صارفین کی تعداد :
  • 827
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

داغستان میں آٹھ ہلاک

خبریں

روس کی وزارت داخلہ نےجمہوریہ داغستان میں آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

ایسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ویاچسلاؤگاسانف نے آج کہا ہے کہ داغستان کے مرکز ماخاچ قلعہ کے مضافات میں، چھہ چھاپہ مار، ایک پولیس افسر اورایک بچہ ہلاک ہوا ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نےمغربی داغستان میں ایک گھر میں موجود مشکوک افراد کا محاصرہ کرلیا اور پھر دونوں طرف سے ہونے والی فائرنگ میں ایک پولیس افسر اور چھہ چھاپہ مار مارےگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک نو سال کا بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔