• صارفین کی تعداد :
  • 930
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

امریکی سفیر: وکی لیکس کی رپورٹس پاکستان سے دوستی پر اثرانداز نہیں ہونگی

امریکی سفیر

امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اپنی اہلیہ میریلین وائٹ اور قونصلیٹ کارمیلا کانرائے کے ساتھ لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے دوستی اوراعتماد کا رشتہ ہے ،وکی لیکس اس پراثرانداز نہیں ہوگی۔

امریکی سفیر کیمرون منٹر اپنی اہلیہ اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے ہمراہ کینٹ کے ریسٹورینٹ گئے۔انہوں نے ناشتے میں حلوہ پوری ،نان چنے اور کچوریاں کھائے اور لسی پی ۔انہوں نے ناشتے کا بل بھی دیا اور بعد میں کھانے پینے کی یہ ساری چیزیں تیار بھی ہوتی دیکھیں ۔ان کی ریسٹورینٹ آمد پرعلاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں لاہوریوں کا روایتی ناشتہ کرنے کا بڑا شوق تھا اور حلوہ پوری ، نان چنے اورلسی کا بہت مزہ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس کی رپورٹ دونوں ملکوں کی دوستی پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔

امریکی سفیر نے البتہ وکی لیکس کی دستاویزات میں پاکستان کے حوالے سے امریکہ کے استعماری رویئے کی تردید نہیں کی۔