• صارفین کی تعداد :
  • 858
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

جماعت اسلامی ان ایکشن

جماعت اسلامی

اسلام آباد،جماعت اسلامی کا دھرنا جاری،پشاور سے ریلی دارالحکومت روانہ  توہین رسالت قانون میں مجوزہ ترمیم، مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پریڈ ایونیو اسلام آباد میں جاری ہے، جب کہ پشاور سے دھرنے میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی کی ریلی اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

اسلام آباد میں پارلے منٹ کے سامنے پریڈ ایونیو میں امیر جماعت اسلامی منور حسن کی سربراہی میں دھرنا جاری ہے جس میں لاپتا افراد، مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری سمیت ملک کو درپیش مختلف مسائل پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

دھرنے میں سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا سے کارکنان اور رہنما شریک ہیں۔

یہ دھرنا شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی پشاورکے کارکنوں کا قافلہ ہشت نگری جی ٹی روڈ سے اسلام آبادکے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

دھرنے میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی پشاور کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے۔ قافلے کی قیادت جماعت اسلامی ضلع پشاورکے امیر بحراللہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسراراللہ ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنما کر رہے ہیں۔ قافلے میں شامل ہونے کیلئے جماعت اسلامی کے کارکن چھوٹے چھوٹے جلوسوں کی شکل میں ہشت نگری پہنچے انہوں نے پارٹی پرچم اورلاپتہ افراد کی تصاویر اٹھارکھی تھیں قافلہ موٹروے کے ذریعے چارسدہ اورمردان سے ہوتاہواپنچاب میں داخل ہوگا جہاں ان علاقوں کے کارکن بھی قافلے میں شامل ہونگے قافلے کے شرکا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ 

نوابشاہ:ناموس رسالت قانون کی حمایت میں جماعت اسلامی کا مظاہرہ 

نوابشاہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ناموس رسالت قانون کی حمایت میں ریلوے مسجد کبیر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قانون رسالت میں ترمیم امریکی غلاموں کا ایجنڈا ہے۔ محمد (ص) کے غلاموں کو امریکی غلامی منظور نہیں۔گورنر پنجاب کو برطرف کرع اور غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کہ نعرے درج تھے۔مظاہرے میں بھاری تعداد میں عوام نے شرکت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سرور احمد قریشی نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کا خاتمہ کرکے قادیانیوں اور دیگر اسلام دشمن عناصر کو دشنام عزاری کرنے کی کھلی چھوٹ دینے کی سازش ہے۔