• صارفین کی تعداد :
  • 881
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

بنگلادش : ہر سال 18 ہزار بچے ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں

خبریں

جنوبی ایشیا میں بچوں کے ڈوب کر ہلاک ہو نے کی شرح ترقی یافتہ ممالک سے  20 گنا زیادہ ہے۔

ابنا: بنگلادیش میں ہر سال30 ہزار بچے زخموں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، ان میں سے18ہزار بچے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو تے ہیں۔بنگلا دیش کے اخبار’بی ڈی نیوز24‘ نے انٹرنیشنل ڈراوٴننگ ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بنگلا دیش میں ہر روز تقریباً50بچے ہلاک ہو تے ہیں ۔ بچوں کی ہلاکت کی بڑی وجوہ میں پانی میں ڈوب کر زخمی ہونا،ٹریفک حادثات،جانوروں کے کاٹنے،خودکشی، کرنٹ لگنے اور جلنا شامل ہے۔