• صارفین کی تعداد :
  • 987
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

عرب ممالک میں جمہوریت کا مطالبہ

خبریں

اہم عرب شخصیتوں نے، عرب ممالک میں جمہوریت کا مطالبہ کیاہے۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق خلیج فارس تعاون کونسل کی رکن تقریباپچاس ثقافتی اورعلمی شخصیتوں نےآج اس کونسل کےسربراہوں کےنام خط لکھ کرعرب ممالک میں قوانین اور ،انسانی حقوق سےمتصادم بلوں کی اصلاح اور آزاد بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ، آج ابوظہبی میں ہورہا ہے جو کل تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس کا مقصد عراق، سوڈان، لبنان اور سومالیہ کے مسائل اور علاقائی ممالک کے ایٹمی مسئلے کا جائزہ لینا ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اوربحرین خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک ہیں۔