• صارفین کی تعداد :
  • 735
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

مہمند ایجنسی میں دھماکہ چالیس ہلاک اور متعدد زخمی

مہمند ایجنسی

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے حکام کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ کے دفتر کے باہر دو دھماکے ہوئے ہیں جن میں چالیس افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے مہمند ایجنسی کے علاقے غلانئی میں واقع پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر کے باہر ہوئے ہیں۔

مہمند ایجنسی میں تحصیلدار نے بتایا کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایک سرکاری افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دو دھماکے چند سیکنڈوں کے وقفے سے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکہ پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر کے گیٹ پر ہوا اور دوسرا دھماکہ پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر کے بالکل قریب ہوا۔