• صارفین کی تعداد :
  • 803
  • 12/6/2010
  • تاريخ :

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا آغاز 

ایران اورگروپ پانچ

اسلامی جمہوریہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان جامع مذاکرات جینوا میں شروع ہوگئے ہيں ۔

جینوا سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق یہ مذاکرات آج ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کےسکریٹری سعیدجلیلی اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان شروع ہوگئے ہيں، گروپ پانچ جمع ایک میں روس ، چین ، فرانس ،برطانیہ امریکہ اور جرمنی شامل ہيں۔

ایران اس سے پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ مذاکرات کی بنیاد، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹون کےنام ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی کاخط ہوگا۔

مذاکرات کے محور کا تعین ، دباؤ ڈالنے کے لئے ہر قسم کی دھمکی سے اجتناب اور صیہونی حکومت کےایٹمی اسلحوں کےبارے میں مذاکراتی فریق کے واضح موقف کااعلان وہ موضوعات ہيں جن پر سعیدجلیلی نے کیتھرین اشٹون کے نام اپنےخط میں تاکید کی ہے۔