• صارفین کی تعداد :
  • 721
  • 12/4/2010
  • تاريخ :

شیعیان یمن کے خلاف جنگ میں امریکی مداخلت

یمن

وکی لیکس: یمن نے "دہشتگردوں" کیخلاف امریکا کو اپنی زمین پر کارروائی کی دعوت دی

وکی لیکس کے مطابق القائدہ کی بڑھتی سرگرمیوں سے تنگ آکر یمن کی حکومت نے امریکا سے خفیہ بات چیت کے بعدسپر پاورکودہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اپنی سر زمین استعمال کرنے کی آفردی تھی۔

ابنا: عالمی طاقتوں کے بارے میں نت نئے انکشافات کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق یمن کی حکومت نے امریکا کوہر قسم کی پابندیوں سے آزاد اورالقاعدہ کے خلاف مکمل کنٹرول دینے کی آفر کی تھی۔ وکی لیکس کے مطابق مقامی اور عرب آرا کے برعکس یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے باراک اوباما کے قومی سلامتی کے ڈپٹی ایڈوائزر جون برینان سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ یمن نے تو دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے امریکی فوج کیلئے دروازے کھولنے کی پیشکش کی ہے اس لئے وہ کسی گڑ بڑکے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔خفیہ دستاویزات کے مطابق یمنی حکومت نے القاعدہ کیخلاف کارروائیوں میں ہمیشہ اپنی فوج کا کردار آگے رکھا لیکن یمنی صدر نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ وکی لیکس کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں امریکی کروز میزائل کے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے ان میں "مبینہ" دہشت گرد بھی شامل تھے۔

 

بشکریہ از روزنامہ جنگ