• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 12/5/2010
  • تاريخ :

جنوبی پاکستان میں دس لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے

پاکستان

پاکستان کے جنوبی حصے میں بے گھر ہونے والے دس لاکھ افراد کے لیے ایمر جنسی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے چار ماہ بعد بھی جنوبی پاکستان میں دس لاکھ سے زیادہ افراد کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں مون سون کی بارشوں نے پاکستان کی سرزمیں کے بڑے حصے میں تباہی مچا دی تھی جس سے  2 کروڑ10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ سندھ میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی جس سے70لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔