• صارفین کی تعداد :
  • 701
  • 12/5/2010
  • تاريخ :

نائیجیریا نے ڈک چینی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے

 ڈک چینی

نائیجیریا رشوت دینے کے الزام میں امریکہ کے سابق نائب صدر ڈک چینی کے وارنٹ گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کریگا ۔

نائیجیریا کے انسداد بدعنوانی محکمے کے مطابق ڈک چینی کے خلاف نائیجیریا کے حکام کو ایک سو اسی ملین ڈالرز رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا جائیگا۔یہ رقم ہیلی برٹن نامی ادارے کے ذیلی ادارے نے اس وقت دی تھی جب ڈک چینی اس ادارے کے سربراہ تھے ۔ رشوت کا مقصد1.2بلین ڈالرزمالیت کا ٹھیکہ حاصل کرنا تھا ۔ نائیجیریا حکام کے مطابق آئندہ چند روز میں ڈک چینی کے وارنٹ گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا۔