• صارفین کی تعداد :
  • 906
  • 12/5/2010
  • تاريخ :

ڈاکٹر تیجانی سماوی:  ولایتِ فقیہ ولایتِ امیرالمومنین علی علیہ السلام کا تسلسل ہے

ڈاکٹر تیجانی سماوی

تیونس کے نامی گرامی عالم دین ڈاکٹر تیجانی سماوی نے کہا ہے کہ نظام ولایت فقیہ اسلام کا حقیقی سیاسی نظام اور ولایت فقیہ، ولایت امام علی علیہ السلام کا تسلسل ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے شیعہ نیوز نیٹ ورکس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تیونس کے ممتاز عالم دین علامہ سید محمد تیجانی السماوی نے نظام ولایت فقیہ کو اسلام کا حقیقی سیاسی نظام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت فقیہ ولایت امام علی علیہ السلام کا تسلسل ہے۔

علامہ تیجانی اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں عید مباہلہ کی مناسبت سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ محفل میں شیعیان اہلبیت (ع) کے عظیم اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

علامہ تیجانی سماوی نے کہا کہ کاش تمام مسلمان اس حقیقت کو جان لیتے کہ ولایت فقیہ ولایت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا تسلسل ہے۔

انھوں نے کہا کہ دولت کریمہ کو عملی جامہ پہنانے کا عظیم کام صرف اور صرف ولی فقیہ کے زیر سایہ متحد ہونے سے ہی ممکن ہے۔

نیز انھوں نے ولایت فقیہ کو مسلمانوں کیلئے عزت و افتخار کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ولایت فقیہ اسلام دشمن عناصر کی سازشوں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

علامہ تیجانی السماوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ظہور امام مہدی عَجَّلَ اللہُ تعالی فَرَجَہُ الشریف میں تعجیل کے خواہاں ہیں تو ہمیں ولایت فقیہ کے پرچم تلے متحد ہونا چاہئے۔

انھوں نے نظام ولایت فقیہ کو تمام مسلمانوں کے اتحاد اور یگانگت کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا۔