• صارفین کی تعداد :
  • 680
  • 12/4/2010
  • تاريخ :

پاکستان میں امریکی تسلط کے واقعات فاش ہونے کے بعد

امریکا

امریکا: ہم نے زرداری کو صدر اور گیلانی کو وزیراعظم نہیں بنوایا!

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے نمائندے خود منتخب کرتے ہیں، پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے نہ ہی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہوئے، ہم نے زرداری کو صدر یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم نہیں بنوایا، پاکستان میں سول حکمرانی کی حمایت کی، جمہوریت سے ہی پاکستان مستحکم ہوا، پاک امریکا شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے اور اس کی کئی جہتیں ہیں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون بہت وسیع ہے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ جے کرولی نے ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں صاف اور سچ کہتے ہیں اور ریکارڈ پر کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کا ریکاڈ اٹھا کر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہم نے پاکستان میں سول حکمرانی کی واپسی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں سول حکمرانی واپس آئی اور اس کے نتیجہ میں پاکستان میں استحکام آیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے امیدواروں یا نتائج کے حوالے سے کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کیا۔ فلپ کرولی نے کہا کہ صدر زرداری سے قریبی تعلقات ہیں لیکن وہ اپنے عہدے پر ہماری وجہ سے نہیں ہیں بلکہ اس لئے کہ انتخابی مہم کے دوران ان کی اہلیہ کا قتل ہو گیا تھا۔ وزیراعظم گیلانی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں لیکن وہ بھی ہماری وجہ سے اس عہدے پر نہیں بلکہ وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے پھر ایک سیاسی عمل کے بعد وزیراعظم بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کی منتخب جمہوری قیادت کے ساتھ شراکت داری جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ اپنے ملک کے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔