• صارفین کی تعداد :
  • 728
  • 12/5/2010
  • تاريخ :

دنیا کے مسائل کا حل نظامِ ولایت میں ہے

علامہ امین شہیدی

مجلس وحدت مسلمین ـ پاکستان، کے مرکزی راہنما علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دنیا میں نا انصافی عام ہو چکی ہے، قتل و غارت گری کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے، جبکہ اگر دنیا نظام ولایت سے مربوط ہوجاتی تو عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل پاتا اور اس میں کوئی بالاتر نہ ہوتا [اور طبقاتی فاصلے نہ ہوتے]

ابنا: علامہ امین شہیدی نے جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے انسانیت کی فلاح پر مبنی نظام حکومت کا عملی نمونہ پیش کیا جس کے تحت وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا اور  اگر دنیا نظام علی علیہ السلام کو نہ  چھوڑتی تو آج عدل و انصاف کا دور دورہ ہوتا۔ آج جو ظلم نظر آتاکہ ملک کے حکمرانوں آصف زرداری اور شہباز شریف و نواز شریف کے اربوں روپے کے اثاثے ہیں جب کہ غریب کے پاؤں میں جوتی نہیں ہے اگر صحیح اسلامی حکومت قا ئم ہو جائے تو یہ فرق نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ چاہتی ہے۔مجلس ، پاکستان میں مومنین کے حقوق کی محافظ ہے۔مومنین متحد ہو جائیں، کسی بھی مسلے پر اختلاف کا شکار نہ ہوں، اتحاد میں طاقت ہے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری میاں فہیم جعفر سرائی ایڈووکیٹ، میاں بلال حسین عباسی تحصیل جنرل سیکرٹری راجن پور، رب نواز ملک تحصیل جنرل سیکرٹری روجھان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں تحصیل راجن پور اور تحصیل روجھان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں اور کاشتکاروں میں بیج اور کھاد کی مد میں نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔