• صارفین کی تعداد :
  • 1078
  • 11/30/2010
  • تاريخ :

نادرا کی کارستانیاں

نادرا کی کارستانیاں

ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کو مستقل پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری

وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور نجم الدین خان نے کہا ہے کہ نادرا نے غیر قانونی طور پر ایک لاکھ سے زائد مہاجرین کو مستقل پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کئے، جن میں سے80 ہزار منسوخ کئے جاچکے ہیں اور ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ابنا: اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں اور سرحدی امور کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نجم الدین خان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی طرف سے خریدی جانیوالی اراضی ضبط کرکے خریداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

افغان مہاجرین کو جاری کئے جانیوالے عارضی رجسٹریشن کارڈز کا نئے سرے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر نجم الدین کا کہنا تھا کہ این جی اوز فنڈز کا پچاس فیصدخود پر خرچ کرتی ہیں۔