• صارفین کی تعداد :
  • 818
  • 11/29/2010
  • تاريخ :

اسرائیل لبنانیوں کے ٹیلیفون ریکارڈ کرتا ہے

سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنانیوں کے ٹیلیفون ریکارڈ کرتا ہے اور لبنانیوں کو اسرائیل کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنانیوں کے ٹیلیفون ریکارڈ کرتا ہے اور لبنانیوں کو اسرائیل کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ سید حسن نصر اللہ نے ایران کی علمی پیشرفت و ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کی مخالفت کی سب سے بڑی وجہ ایران کی علمی پیشرفت اور ترقی ہے امریکہ ایران کی ترقی اور پیشرفت کا مخالف ہے ہر قوم علم و دانش کے سائے میں دنیا میں اپنی طاقت کو لوہا منوا سکتی ہے اور لبنانی عوام بھی علم و دانش کے سائے میں اپنے ملک کو پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رکھ سکتے ہیں  انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں دیگر ممالک کو علمی میدان میں پسماندہ رکھنا چاہتی ہیں لبنانی عوام علم و ایمان کی بنیاد پر اپنا قومی اور ملکی دفاع کریں گے اور اسرائیل کے ساتھ 33 روزہ  جنگ میں حزب اللہ نے ایمان اور پختہ عزم و ارادہ کی بدولت دشمن کو شکست سے دوچار کر دیا۔ اور آئندہ بھی اگر لبنان پر جنگی مسلط کی گئي تو لبنانی عوام  ایمان اور علم کی بنیاد پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے انھوں نے کہا کہ ہم علم و دانش کی بنیاد پر لبنان کی مشکلات اور پسماندگی کو برطرف کرسکتے ہیں۔