• صارفین کی تعداد :
  • 738
  • 11/29/2010
  • تاريخ :

امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے رازفاش کر دیئے

امریکہ

امریکی وزارت خارجہ نے وکی لیکس کے ذریعہ اپنے اتحادی ممالک اورسیاسی رہنماؤں کے تمام راز فاش کرکے ان کی آبرو خطرے میں ڈال دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے وکی لیکس کے ذریعہ اپنے اتحادی ممالک اورسیاسی رہنماؤں کے تمام راز فاش کرکے ان کی آبرو خطرے میں ڈال دی ہے۔ امریکہ اپنے اتحادی ممالک کے رہنماؤں کی آبرو ریزی کرنے اور ان کے راز فاش کرنے کے بعد اب ان کو منانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے جا ری کی جانے والی ان خفیہ دستاویزات کی تعداد ڈھائی لاکھ ہے۔ جس میں افغانستان، پاکستان، سعودی عرب، جرمنی، عراق سمیت عالمی برادری سے متعلق اہم امریکی خفیہ معلومات ہیں۔ دستاویزات کے اجرا کے بعد امریکہ اور کئی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں جس کے لئے امریکی حکام نے مختلف ممالک کے سفیروں اور سربراہان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ جبکہ متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وکی لیکس نے امریکی وزارت خارجہ کی در پردہ مرضی کے مطابق ان سربستہ رازوں کا انکشاف کیا ہے جس  سے صاف ظاہر ہوتا ہے امریکہ کے لئے کام کرنے والے عرب رہنماؤن اور دیگر عالمی رہنماؤں کو زبردست شرمندگی اور عوامی رد عمل کا سامنا ہوسکتا ہے۔