• صارفین کی تعداد :
  • 712
  • 11/29/2010
  • تاريخ :

مصر میں اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام

مصر کا پرچم

مصر میں حزب اختلاف نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں حزب اختلاف نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ مصر کےدارالحکومت قاہرہ میں آزاد امیدوار کا بیٹا قتل کردیا گیا۔مصری اخوان المسلمین نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے ان کے کئی کارکنوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کئی پولنگ اسٹیشن پر حکومتی اہل کاروں نے ووٹروں کو یہ کہہ کر واپس کردیا کہ یہاں کوئی انتخابات نہیں ہورہے۔ کہیں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں۔ کہیں تو ایسا ہوا کہ ووٹنگ شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی بیلٹ بکس بھر گئے۔ اسکندریہ میں اخوان المسلمین کے کارکنوں نے دھاندلی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ مصر نے انتخابات کے لیے بین الاقوامی مانیٹرنگ کی امریکی دعوت مسترد کردی تھی۔