• صارفین کی تعداد :
  • 880
  • 11/27/2010
  • تاريخ :

شاویز، اردوغان اور منڈيلا غزہ روانہ ہونگے

شاویز، اردوغان اور منڈيلا

ایک فلسطینی اہلکار کے مطابق غزہ کا اسرائيلی محاصرہ توڑنے کے لئےترکی کے وزير اعظم ، ونزوئلا کے صدر اور جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نلسن منڈيلا غزہ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کی مستقل خبررساں ایجنسی سما کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک فلسطینی اہلکار صائب شعث کے مطابق غزہ کا اسرائيلی محاصرہ توڑنے کے لئےترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان، ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز اور جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نلسن منڈيلا غزہ کا دورہ کریں گے۔ فلسطینی اہلکار کے مطابق جنوبی افریقہ کے پادری ڈسمن ٹوٹو بھی غزہ سفر میں ان رہنماؤں کی ہمراہی کریں گے انھوں نے کہا کہ یہ سفر غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی مزید ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے 2007 سے اب تک غزہ کا محاصرہ کیا ہے اور محاصرے کی وجہ سے فلسطینیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ غزہ کا محاصرہ کرنے میں مصر نے بھی اسرائیل کو تعاون فراہم کیا ہے۔