• صارفین کی تعداد :
  • 1441
  • 11/14/2010
  • تاريخ :

خانہ کعبہ کا پردہ کل تبدیل کیا جائے گا

خانہ کعبہ

سعودی عرب کے کلینڈر کے مطابق کل نو ذی الحجہ یوم عرفہ کو خانہ کعبہ کو ایرانی شہر کاشان کے گلاب سے دھویا جائے گا اور اس کے بعد خانہ کعبہ پر نیا پردہ چڑھایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حج سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے کلینڈر کے مطابق کل نو ذی الحجہ یوم عرفہ کو خانہ کعبہ کو ایرانی شہر کاشان کے گلاب سے دھویا جائے  گا اور اس کے بعد خانہ کعبہ پر نیا پردہ چڑھایا جائے گا۔ یہ پردہ خالص حریر اور کالے  رنگ کا ہے جس پر قرآنی آیات  سونے اور چاندی کی تاروں سے نقش ہیں۔

اس پردہ کی بناوٹ میں دسیوں کلو گرما سونا اور چاند لگایا جاتا ہے۔ اس پردہ کا طول 14 میٹر اور عرض 95 سینی میٹر ہے جو مربع شکل میں 14 قطعات پر مشتمل ہے۔ اس پردہ کا کپڑا ہر سال کوئی ایک اسلامی ملک ہدیہ کرتا ہے اور پہلا پردہ  بھی اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔