• صارفین کی تعداد :
  • 746
  • 11/13/2010
  • تاريخ :

امریکہ افغانستان سے انخلاء کا ارادہ نہیں رکھتا

رچرڈ ہالبروک

افغانستان اور پاکستان کے امور میں امریکی صدر باراک اوباما کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ واشنگٹن افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کی پالیسی کے بجاۓ ان کی منتقلی کی پالیسی پر عملدرآمد کے درپے ہے۔

پریس ٹی وی نے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع عالمگیریت کے تحقیقاتی مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ رچرڈ ہالبروک نے کہا ہےکہ امریکہ افغانستان میں فوجی انخلاء کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے بجاۓ اس جنگ زدہ ملک میں فوجیوں کی منتقلی کی اسٹریٹیجی پر عمل کرنے کے درپے ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے نے مزید کہا کہ افغانستان میں جولائي دو ہزار گیارہ کے بعد سے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد کم ہوجاۓ گی۔