• صارفین کی تعداد :
  • 824
  • 11/2/2010
  • تاريخ :

ایران، اقوام عالم کے لئے مثالی ملک

محمود احمدی نژاد

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران آج بہت تیزي سے دوسری قوموں کےلئے مثالی ملک میں تبدیل ہورہا ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبہ لرستان کے شہر خرم آباد میں ایک بڑے تعمیری منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلط پسندانہ نظام اور مادی نظریات سے تنگ آئی اقوام ایرانی قوم کی ثقافت، عقائد اور عزم و ارادے کی طرف متوجہ ہورہی ہیں ۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سامراجی اور تسلط پسند طاقتوں نے گزشتہ سو سال سے اپنے پیچیدہ پروپیگنڈوں کے ذریعے دوسری اقوام پر یہ نظریہ مسلط کررکھا ہے کہ استکباری اور سامراجی طاقتوں کی پیروی کئے بغیر فلاح، ترقی اور عزت و منزلت کا حصول ناممکن ہے ۔

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے مزيد کہا ہے کہ آج ایران کی تعمیر و ترقی صرف ایران کی ترقی اور ایرانی قوم کی خدمت نہیں ہے بلکہ یہ سب کچھ انسانیت کی نجات کے راستے کھولنے کے مترادف ہے ۔

یادرہے خرم آباد ۔ پل زال ہائي وے منصوبہ ایران کے قومی منصوبوں میں سے ایک بڑا منصوبہ ہے کہ آج اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور ایران کے دیگر اعلی حکام کی موجودگي افتتاح ہوا ۔

اردو ریڈیو تہران