• صارفین کی تعداد :
  • 1085
  • 10/31/2010
  • تاريخ :

وزیر انٹلجنس شام کے دورے پر

 حیدر مصلحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلجنس حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ ان کے دورہ دمشق کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا وہ شام میں مقیم فلسطینی گروہوں سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ فلسطین، اور علاقے کے مسائل نیز علاقے میں امریکہ اور صیہونیوں کے اقدامات کے بارےمیں تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کےساتھ علاقے کے مسائل اور دونوں ملکوں کے انٹلجنس تعاون کے بارےمیں گفتگو کریں گے۔ حیدر مصلحی نے ایران اور شام کی انٹلجنس اینجنسیوں کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ دمشق دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید فروغ لانے میں کامیاب رہے گا۔

اردو ریڈیو تہران