• صارفین کی تعداد :
  • 1093
  • 10/24/2010
  • تاريخ :

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بچوں کو زبردستی عیسائی بنانے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

کشمیر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے بچوں کو زبردستی عیسائی بنانے کے الزام میں ایک این جی او کے پانچ عہدیداروں کو گرفتار کرکے 28 بچوں کو بازیاب کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں پولیس نے بچوں کو زبردستی عیسائی بنانے کے الزام میں ایک این جی او کے پانچ عہدیداروں کو گرفتار کرکے 28 بچوں کو بازیاب کر لیا  ہے۔

جموں کشمیر پولیس کے مطابق لیہہ کے علاقے میں حالیہ سیلاب کے بعد این جی او یوتھ موومنٹ فار پیس نے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے کے بہانے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس مقصد کیلئے نہ تو والدین سے رضامندی کی دستاویز پر دست خط کرائے گئے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی گئی ۔ این جی او کی مشتبہ سرگرمیوں اور بچوں کو جبری طور پر عیسائی بنانے کی اطلاعات پر پولیس نے چھاپہ مارا .