• صارفین کی تعداد :
  • 906
  • 10/10/2010
  • تاريخ :

حقیقت کا روشن ہونا حزب اللہ کے فائدے میں ہے

 سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حریری قتل کیس کی بین الاقوامی عدالت سیاسی ہے اور اس کا مقصد حزب اللہ پر ضرب لگانا اور لبنان میں بدامنی پیدا کرنا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کیس کے جھوٹے گواہوں پر مقدمہ چلانا بین الاقوامی عدالت پر اعتماد کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دو ماہ قبل ذرائع ابلاغ میں رفیق حریری کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے امکان کا جو مفروضہ پیش کیا تھا وہ تحقیق کے لیے کافی تھا لیکن عدالت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور صرف یہ اعلان کیا کہ وہ مزید دستاویزات ملنے کی منتظر ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا حقیقت یہ ہے کہ صیہونی دشمن نے حریری کو قتل کیا اور سب جانتے ہیں کہ حقیقت کا روشن ہونا حزب اللہ کے فائدے میں ہے۔ انہوں نے اسی طرح لبنان کے وزیر انصاف کی جانب سے حریری قتل کیس کے جھوٹے گواہوں کے بارے میں کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کرنے میں وقت ضائع کرنے پر بھی تنقید کی۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کی جانب سے دس لاکھ درختوں کی کاشت کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے مجوزہ دورۂ لبنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران کی جانب سے لبنان کی حکومت عوام اور مزاحمت کی حمایت کو دو ہزار چھ میں لبنان پر حملے میں صیہونی حکومت کی شکست کا ایک اہم سبب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کے مقابل فلسطین اور لبنان کی حمایت میں ایرانی حکومت اور عوام کا اتفاق نظر قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اوپر لگائی جانے والی پابندیوں کے باوجود لبنان کی مدد کرنے اور حتی اس کی فوج کو مسلح کرنے کے لیے تیار ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس تعاون کے لیے راستہ ہموار کرے۔

اردو ریڈیو تہران