• صارفین کی تعداد :
  • 1145
  • 10/9/2010
  • تاريخ :

عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں 8 افراد کو ہلاک

عراق کا جهنڈا
عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں فوجی وردی میں ملبوس مسلح افرادنے 8 عراقی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں فوجی وردی میں ملبوس مسلح افرادنے 8 عراقی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے مغرب میں فوجی وردی میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ۔ ابو غریب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دو گھروں پر حملہ کردیا ۔

کارروائی میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بغداد کے جنوب میں واقع یوسفیہ میں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ۔

اس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک اور تیسرا شخص زخمی ہوگیا۔