• صارفین کی تعداد :
  • 876
  • 10/6/2010
  • تاريخ :

بحرین : انسانی حقوق کی خلاف ورزی

بحرین

 بحرین میں انسانی حقوق تنظیم کے کارکنوں نے کہا ہےکہ منامہ حکومت نےحقائق کو چھپانے کےلئے شدید سنسر لگا دیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کارکنوں نے لندن میں ایک سیمینار میں بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا جائزہ لیا۔

بحرین کی ایک انسانی حقوق کی کارکن مریم خواجہ نے العالم کو بتایا کہ بحرین میں اکثریت کےخلاف ہرطرح کا امتیازی اور متعصبانہ رویہ روا رکھا جاتا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ منامہ حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپردہ ڈالنے کے لئے انسانی حقوق کارکنوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی پولیس وسیع پیمانے پر قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچاتی ہے۔

 

اردو ریڈیو تہران