• صارفین کی تعداد :
  • 1300
  • 9/25/2010
  • تاريخ :

قطب شمالی میں سب سے پہلی مسجد کا قیام 

قطب شمالی کی سب سے پہلی مسجد

قطب شمالی میں دنیا کے کنارے پر واقعہ گاؤں کے لیے تیارکردہ مسجد چار ہزار کلو میٹر کا سفر کرکے منزل پر پہنچ گئی اس مسجد کو کینیڈا کے شمال میں واقع"اینوفیک" گاٶں میں رہائش پذیر 80 مسلمانوں کے لیے بنایا گیا ہے ۔ مسجد کو ہزاروں کلو میٹر دور  تیار کیا گیا اور اسے سڑک اور بحری راستے سے دس دن کے سفر کے بعد منزل پر پہنچایا گیا ہے جہاں اسے ایک پلاٹ  میں نصب کیا جائے گا ۔ اسے  پہلی مرتبہ ایک مسجد کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ قطب شمالی اور زمین کے سرد ترین خطے کے قریب ہونے کے باعث اس علاقے میں کوئی چیز منتقل کرنا بھی ایک کار دشوار ہے کیونکہ سردیوں میں یہاں کا درجہ حرارت منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے ۔ اس مسجد کے بنانے میں پانچ لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے  جبکہ اس رقم کو سعودی عرب میں فنڈ ریزنگ کے ذریعے  جمع کیا گیا تھا.

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان