صہیونی آلہ کار امریکی ملوث ہیں
موصولہ رپورٹ کے مطابق آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی جانب سے امریکا میں قرآن کریم کی توہین کی مناسبت سے امریکی سامراج، صہیونی دہشت گردوں خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین اور معصوم بچیوں نے شرکت کی اور صہیونی دہشتگردوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ان اسلام دشمن صہیونیوں اور امریکیوں کے اس سنگین جرم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں صہیونیوں کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امریکا مردہ باد اسرائیل نامنظور کے نعروں سمیت جنت البقیع میں مزارات اہل بیت نبی (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی رہنما خواہر زہرا نجفی، آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی صدر خواہر بینش اور جنرل سیکرٹری خواہر شہربانو نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی صدر خواہر بینش اور جنرل سیکرٹری خواہر شہر بانو نے کہا کہ امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے سنگین اور بھیانک جرم کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور سنگین بے حرمتی کے واقعے میں اسلام دشمن طاقتیں اور صہیونی ملوث ہیں جو اسلام اور مسیحت کو باہم دست و گریباں کروا کر اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔
آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امریکا میں ہونے والی قرآن کریم کی توہین کے مرتکب جنونی صہیونیوں کو گرفتار کروایا جائے اور سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا ۔ مظاہرین نے شدید غم و غصہ سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔