• صارفین کی تعداد :
  • 926
  • 9/18/2010
  • تاريخ :

افغانستان میں پارلیمانی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

افغانستان کا پرچم
افغانستان میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور افغان صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے خوف و خطر ووٹنگ میں حصہ لیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور افغان صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے خوف و خطر ووٹنگ میں حصہ لیں۔ ادھر افغان طالبان نے ان انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے لیے حملوں اور ووٹروں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں اور جلال آباد اور بلخ میں پرتشدد کارروائیوں میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ کابل میں بھی ایک راکٹ حملہ ہوا ہے۔ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے افغان حکومت نے ڈھائی لاکھ سے زیادہ پولیس اہل کاروں اور فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جنہیں بین الاقوامی فورسز کی مدد حاصل ہے۔ ان انتخابات میں افغان پارلیمان کے ایوان زیریں کی دو سو انچاس نشستوں کے لیے رائے شماری ہوگی جن کے لیے لگ بھگ ڈھائی ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں چار سو چھ خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ افغان انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد دس اعشاریہ پانچ ملین ہے جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ پانچ سے سات ملین کے درمیان ووٹ پڑنا کامیابی تصور کیا جائےگا۔