• صارفین کی تعداد :
  • 763
  • 9/13/2010
  • تاريخ :

قرآن کریم کی بے حرمتی اور امریکی خاموشی پر ایران کی مذمت

علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں امریکی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کے انتہا پسند عناصر کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے بصورت دیگر وہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا منہ توڑ جواب سہنے کے لئے تیار ہوجائے پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی ایف بی آئی کی موجودگی میں کچھ انتہا پسند عناصر کے ہاتھوں مسلمانوں کی مقدس اورآسمانی کتاب کی اہانت نے امریکی حکومت کی پست فطرت و ماہیت کو پہلے سے کہیں زیادہ آشکارہ کردیا ہے اوراب وہ لوگ بھی جو امریکہ کی پست فطرت پر یقین نہيں کر رہے تھے وہ بھی امریکی حکام کی وحشیانہ سرشت اور گستاخانہ ماہیت کا اعتراف کرنے لگے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہاکہ قرآن کریم کی بے حرمتی ترقی یافتہ اورماڈرن دور میں ایک وحشیانہ اقدام اور بربریت کی علامت ہے انھوں نے کہا کہ آزادی و ڈیموکریسی کے دعویداروں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے مقابلے میں معنی خیز خاموشی اختیار کرکے دنیا کے حریت پسند انسانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے اورامریکہ مخالف جذبات اورنفرت میں اضافہ کیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسی طرح عالم اسلام کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اورممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اس گھناؤنے جرم کا سخت نوٹس لیں ۔

اردو ریڈیو تہران