• صارفین کی تعداد :
  • 775
  • 9/13/2010
  • تاريخ :

امام موسی صدرکو آزاد کرانے کی کوشش کریں

امام موسی صدر
ترکی کے ایک اسلامی سینٹر نےاس ملک کے غیرسرکاری اداروں کو دعوت دی ہے کہ وہ امام موسی صدرکو تیس سالہ اسیری سے آزاد کرانےکی کوشش کریں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کے ثقافتی مرکز نےاپنی اپیل میں کہا ہے کہ مظلوموں اورمحروموں کے ناصر و مددگار اور بیت المقدس کے زبردست حامی امام موسی صدرکے اہل خاندان کے بقول وہ ابھی زندہ ہيں اور لیبیا میں قید ہیں۔

استانبول میں قائم اس اسلامی سینٹرنے کہا ہےکہ تمام دانشوروں روشن فکروں، مصنفوں اور حریت پسندوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مل کرکام کریں اور اس تحریک میں شامل ہوجائيں۔

اس اپیل میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے غیرسرکاری اداروں کو صیہونی حکومت کےخلاف امام موسی صدر کی قابل فخر کوششوں کے تئيں وفادار رہنے کے دعوت دی جاتی ہے۔