• صارفین کی تعداد :
  • 995
  • 9/8/2010
  • تاريخ :

امریکی حکام نے فلوریڈاچرچ کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کرنے کی مذمت کی ہے

هیلاری کلینتون
امریکی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی امریکی حکام نے فلوریڈا چرچ کی جانب سے اسلامی مقدسات اور قرآن مجید کی توہین کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے فلوریڈاچرچ کی جانب سے اسلامی مقدسات اور قرآن مجید کی توہین کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ کا یہ اقدام شرم آور ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں امریکی جنرل پیٹریئس نے کہا تھا کہ قرآن جلانے سے نہ صرف افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا میں مسائل پیدا ہوں گے۔

 اس نے کہا طالبان بھی یہی کچھ کرتے ہیں جیسا کہ چرچ والے کرنا چاہتے ہیں۔

افغانستان میں امریکہ کے سب سے بڑے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریئس نے کہا تھا کہ قرآن کے نسخے جلانے کا مطلب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا ہوگا۔

امریکہ میں ’ڈو ورلڈ آؤٹ ریچ سینٹر‘ کے پادری ٹیری جونز نے کہا ہے کہ اس برس گیارہ ستمبر کو امریکہ پر ہونے والے حملے کی برسی کے موقع پرقرآن کے سینکڑوں نسخے نذرِ آتش کیے جائیں گے۔

امریکہ میں چرچ کی جانب سے سنیچر کو قرآن جلانے کے منصوبے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے جبکہ چرچ نے کہا ہے اسے عالمی مذمت کی پرواہ نہیں اور گیارہ ستمبر کو قران کے نسخے نذرِ آتش کیے جائیں گے۔