• صارفین کی تعداد :
  • 996
  • 9/5/2010
  • تاريخ :

روس کے ایک فوجی اڈے پر خودکش حملے میں کم سے کم پانچ فوجی ہلاک

روس
روس کے علاقے داغستان میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے خودکش حملے میں کم سے کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے علاقے داغستان میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے خودکش حملے میں کم سے کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس دھماکے میں چالیس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق یہ حملہ بناکسک نامی شہر کے قریب واقع فوجی اڈے پر ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے اپنی کار فوجی اڈے کے دروازے سے ٹکرا دی۔

خیال رہے کہ داغستان میں ہی سنیچر کو ایک بم دھماکے میں ریاستی وزیر زخمی اور ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔